رحیم یارخان:گھریلوجھگڑوں‘بیروزگاری اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 4 خواتین سمیت9افراد کااقدام خودکشی
گھریلوجھگڑوں‘بیروزگاری اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 4 خواتین سمیت9افراد کااقدام خودکشی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ متعدد کی حالت تشویشناک‘ چوک بہادرپورکے رہائشی15سالہ فیضان علی‘ سخی سرورکالونی کی رہائشی22سالہ مفدا‘چوک پٹھانستان کے رہائشی22سالہ عمران‘ منظورآباد کی رہائشی18سالہ ثناء‘ کالونی امانت علی کی رہائشی44سالہ تحریم امین‘ چک109پی کی رہائشی18سالہ کرن‘ موضع واہی شاہ محمدکے رہائشی17سالہ محمد خرم‘ حسین آباد کے رہائشی32سالہ محمدعمران‘ راجن پورکے رہائشی24سالہ حبیب اللہ کواقدام خودکشی پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منقتل کیاجہاں پرموجود ذرائع نے بتایاکہ ان افراد نے گھریلوجھگڑوں بیروزگاری اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدا م خودکشی کیا‘متاثرہ افراد کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔