رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج , حکومت پنجاب کی جانب سے ساڑھے 4 ارب روپے کی خطیر رقم کا بجٹ منظور
پرنسپل شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری کی گزشتہ ایک سال کی محنت اور کوششوں کی بدولت حکومت پنجاب کی جانب سے مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب روپے کی خطیر رقم کا بجٹ منظور کرلیا گیا جس میں گزشتہ ماہ برن یونٹ (جلنے والے مریضوں) کیلیے 1 ارب روپے جبکہ آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ (کینسر وارڈ) کیلیے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد پرنسپل سلیم لغاری کی جانب سے برن یونٹ کے بجٹ کو کم جانتے ہوئے حکومت پنجاب سے برن یونٹ کے بجٹ کو مزید 2 ارب روپے بڑھا کر ٹوٹل 3 ارب روپے برن یونٹ کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش پیش کرنے کیساتھ بجٹ کی منظوری کیلیے بھرپور کوششیں کی گئی جسکے باعث حکومت پنجاب کی جانب سے پرنسپل سلیم لغاری کی سفارش منظور کرتے ہوئے برن یونٹ کا بجٹ آخر 3 ارب روپے کردیا گیا مجموعی ساڑھے 4 ارب کی خطیر رقم سے بہت جلد کام شروع کرکے اسی ایک سال میں یہ دونوں پراجیکٹ مکمل کرلیے جائینگے اور جس سے شیخ زید ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم ہونگی مزید شیخ زید ہسپتال میں پرنسپل کی جانب سے زیادہ سے زیادہ بیڈز پر مشتمل ایک نئے ICU وارڈ کے قیام کیلیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں جوکہ عنقریب عوام کو ایک بڑی خوشخبری کی صورت میں دی جائیگی ، پرنسپل کے اس تاریخی اقدام کو شہریوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے
Leave A Comment