تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پولیس کی کچہ میں ٹارگیٹڈ بیسڈکارروائی‘ 28روزقبل اغواءہونے والے لیبرکے دومزدورمقابلے کے بعدبازیاب‘ پولیس نے ڈاکوﺅں کے ٹھکانوں کوآگ لگادی‘ پیش قدمی جاری‘ پولیس نے خانیوال سے تعلق رکھنے والے دونوں مزدوروں کے اغواءکامقدمہ نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کیاتھا‘پولیس نے کچہ کے علاقہ کچہ کراچی میں ٹارگیٹڈ بیسڈ کارروائی کرنے کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں28روز قبل اغواءہونے والے مزدوروں ضمیر اوررمضان ارائیں کوبازیاب کرلیا‘ پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکوﺅں کے ٹھکانے کامحاصرہ کرکے انہیں آگ لگادی‘آپریشن کے دوران پولیس کوجدیدٹیکنالوجی‘ بکتربندگاڑیوں اورایلیٹ فورس کی مددحاصل تھی‘ پولیس نے 28روزقبل دونوں کے مغویوں کامقدمہ نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کیاتھا اغواءکاروں نے باغ میں موجود مغویوں کے ساتھیوں کوکمرے میں بندکرنے کے بعددونوں کواغواءکرکے کچہ کے علاقہ منتقل کرنے کے بعدرہائی کے عوض تاوان طلب کیاتھا۔

Leave A Comment

Advertisement