تازہ ترین

رحیم یار خان :آئی جی موٹر وے پولیس بی اے ناصر کے احکامات اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل سید فرید علی کی ہدایات کی روشنی میں روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے پولیس رحیم یار خان نے خصوصی 10 روزہ مہم کا آغاز کر دیا - مہم کے تحت موٹروے پولیس رحیم یار خان کا سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل کی قیادت میں ایک نجی کمپنی میں محتاط ڈرائیونگ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈی ایس پی حامد خان نے شرکاء کو محتاط ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ شرکاء کو جدید تربیتی انداز، ویڈیوز اور عملی مشقوں کے ذریعے تربیت دی گئی تاکہ وہ سڑک پر محفوظ انداز میں سفر کو یقینی بنا سکیں۔ اختتامی تقریب میں ایس پی رانا محمد اسماعیل نے ٹریننگ ٹیسٹ میں کامیاب شرکاء میں تصدیقی اسناد اور ہیلمٹس تقسیم کیے۔ شرکاء نے اس تربیتی سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مزید پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر ہو اور ٹریفک حادثات میں کمی ممکن ہو سکے۔ ایسے تربیتی اقدامات نہ صرف ڈرائیورز کی مہارتوں میں بہتری کا باعث بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں محفوظ ٹریفک کلچر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں- آخر میں نجی کمپنی نے موٹروے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا-

Leave A Comment

Advertisement