رحیم یار خان : موٹرسائیکل سوارنوجوان کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار
شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدو الدہ کے ہمراہ گھرواپس آنیوالے موٹرسائیکل سوارنوجوان کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ قتل کی واردات دشمنی کاساخشانہ ہوسکتی ہے پولیس نے فرارہوجانے والے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی‘ موضع مہران کارہائشی 23سالہ محسن صادق اپنے دوستوں اوروالدہ کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پررحیم یارخان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس گھرجارہاتھاکہ چوک سریلی مؤمبارک روڈ پر دونامعلوم ملزمان نے روک کرفائرنگ کرکے محسن صادق کوموت کے گھاٹ اتاردیا اور باآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول محسن صادق کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔