تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پولیس کاکچہ میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائیاں‘ڈرون حملوں‘ جاری پیش قدمی کے باعث بکھرانی گینگ نے تین افراد اغواءکرلیئے‘ سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل‘ پولیس ہمارے گرفتارافراد کورہاکرے کچہ میں جاری کارروائیوں اورڈرون حملوں پرجوابی کاررائیوں کی دھمکی‘ موٹروے ‘ پولیس چوکیوں کونشانہ بنائیں گے۔ کچہ کے چھلوبکھرانی نے ساتھی عاشق کورائی کے ہمراہ سوشل میڈیا پروائرل کی جانیوالی ویڈیوجس میں اغواءکیئے گئے چیمہ ٹاﺅن کے محمدعرفان‘ عبدالستار اورکمن بھٹہ کے شہبازشیخ کی موجودگی میں پولیس کوخبردار کیا کہ وہ کچہ میں ان کے خلاف کارروائیوں ڈرون حملوں سے ان کوجونقصان پہنچایاگیاہے بدلہ لیاجائے گا۔ پولیس مغویوں کے بدلے ان کے گرفتارکیئے گئے ساتھیوں کورہاکرے نہیں توتینوں مغویوں کوجان سے ماردیاجائے گاکے علاوہ کچہ میں پولیس چوکیوں کونشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اغواءبرائے تاوان کی وارداتیں کی جائےں گئیں‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمہ ٹاﺅن کے رہائشی محمدعرفان اورعبدالستارجوکہ رکشہ ڈرائیورہیں رکشہ کی مرمت کروانے کیلئے گئے تھے جنہےں بکھرانی گینگ کے اغواءکاروں نے اغواءکیااورکچہ منتقل کرنے کے بعد سوشل میڈیاپرویڈیووائرل کی واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت مےں پولیس نے کچہ کے علاقہ مےں ڈرون ٹیکنالوجی کی مددسے ڈاکوﺅں کی کمین گاہوں کونشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں نذرآتش کیاتھا اور فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکوﺅں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں۔

Leave A Comment

Advertisement