رحیم یارخان: نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے35سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا
نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے35سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ موقع واردات سے پولیس فرانزک ٹیم نے شواہد اپنی تحویل میں لے لئے‘ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج‘ پل کھیڈو کے رہائشی مرتضی نے پولیس پکار15پردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ وہ اپنے 35سالہ بھائی شاہداحمدسمیت دیگراہل خانہ کے ہمراہ معمول کے مطابق سوگیا‘ شب درمیانی فائرکی آوازپرآنکھ کھلنے پردیکھاتواس کے بھائی شاہداحمد کے ماتھے میں فائر لگا ہوا تھا اورموت واقع ہوچکی تھی ‘موقع پردوکس افراد کے کھراجات موجودتھے‘ پولیس نے اطلاع پاکرموقع پرپہنچ کرمقتول شاہد احمد کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کرنے کے بعدمقتول شاہد کے والدرئیس اللہ بچایا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment