تازہ ترین

ccکرلیا‘ مقدمہ درج‘ گلشن اقبال کے رہائشی ملزم شہرام بلال شاہ نے اپنی بیوی کی مددسے گھریلوملازمہ بستی گولابلوچ موضع شیخ عبدالستارکی رہائشی12 سالہ سمعیہ کوتشدد کانشانہ بناکرقتل کردیاتھا بعدازاں مقتولہ کی نعش کفن میں لپیٹ کرتدفین کے لئے والدہ بیوہ حسینہ مائی کے حوالے کی تھی تاہم والدہ و اہل علاقہ کے کفن کھول کردیکھنے پرمعلوم ہوا کہ کمسن سمعیہ کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بناکرقتل کیاگیاہے جس پرپولیس کوواردات بارے اطلاع دی گئی جس پرپولیس نے حسینہ بی بی کی نشاندہی پرملزم شہرام بلال شاہ کے گھرواقع گلشن اقبال پرچھاپہ مارا تو ملزم شہرام بلال شاہ اپنی بیوی اورمقتولہ سمعیہ کی 11سالہ بہن ثناءسمیت گھرکوتالے لگاکرروپوش ہوگیا تھا تاہم واردات کی اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں کے سخت نوٹس لینے پرپولیس نے چالاک قاتل میاں بیوی کوجدیدٹیکنالوجی کی مددسے چھاپہ مارکر گرفتارکرنے کے بعددونوں کے خلاف مقتولہ سمعیہ کی والدہ حسینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کو مضبوط کیس کی پیروی سے کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement