رحیم یار خان : نامعلوم ملزمان نے 70 سالہ بزرگ کو قتل کر دیا
نامعلوم ملزمان نے 70سالہ معمر شخص کو قتل کرنے کے بعد نعش واش روم میں پھینک دی‘ ملزم فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ موضع امیدعلی کے رہائشی حمیدالدین نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا والد 70سالہ مختاراحمدگھر پر اکیلا موجودتھا کہ نامعلوم ملزمان نے قتل کرنے کے بعد نعش گھر کے واش روم میں پھینک دی اورفرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول مختاراحمد کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment