رحیم یارخان:گھریلوناچاقی پرتکرار, بیٹی نے ڈنڈامارکر60سالہ ماں کوموت کے گھاٹ اتاردیا
c‘ پولیس نے ہسپتال پہنچ کرمقتولہ کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے سردخانہ منتقل کردی‘ ڈنڈے سے ماں پرحملہ کرنیوالی بیٹی کاذہنی توازن درست نہیں ورثاءکاملی بھگت سے واقعہ کودبانے کی کوشش‘ چک72این پی کی رہائشی فرزانہ بی بی نے پولیس پکار15پرازخوداطلاع دی کہ اس نے گھریلوناچاقی پرہونے والی تکرار پرڈنڈے سے حملہ کرکے اپنی60سالہ والدہ نجمہ بی بی کوشدیدزخمی کردیاہے جسے ریسکیوکی مددسے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں60سالہ نجمہ سرپرلگنے والی ڈنڈے کی گہری ضرب کے باعث دم توڑگئی‘ اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ صدرنے ہسپتال پہنچ کرمقتولہ کی نعش کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے سردخانہ منتقل کردیا‘ ذرائع نے بتایاکہ ورثاءماں پرڈنڈے سے حملہ کرنے والی بیٹی فرزانہ بارے ذہنی توازن درست نہ رکھنے کی ملی بھگت ظاہرکرکے واقعہ کودبانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Leave A Comment