رحیم یار خان : بی اے کی طالبہ کودن دیہاڑے موٹرسائیکل سوارنے اسلحہ کی نوک پراغواء کرلیا
کالج میں زیرتعلیم بی اے کی طالبہ کودن دیہاڑے موٹرسائیکل سوارنے اسلحہ کی نوک پراغواء کرلیا‘ فرار‘ پولیس نے ورثاء کی اطلاع پرتلاش شروع کردی‘ صادق ٹاؤن کے رہائشی محمدارشادجاویدنے پولیس پکار پر اطلاع دی کہ اس کی17سالہ کزن صباء اکرم جوکہ خواجہ فریدکالج میں بی اے کی طالبہ ہے معمول کے مطابق کالج سے چھٹی کے بعد رکشہ پرگھرآرہی تھی کہ موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم نوجوان نے اسلحہ کی نوک پراس کی کزن صباء اکرم کواغواء کرلیا اور فرار ہوگیا‘ رکشہ ڈرائیورمحمدسہیل جس نے طالبہ کابیگ گھروالوں کے حوالے کرنے کے دوران اغواء کی واردات بارے حقائق سے آگاہ کیا‘ پولیس نے اطلاع پرروٹ پرلگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے اغواء ہونے والی طالبہ کی تلاش شروع کردی۔
Leave A Comment