تازہ ترین

رحیم یارخان تھانہ کوٹسبزل پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ  کا تبادلہ،  فائرنگ کے  دوران ایک خطرناک اغواء کار و ڈاکو ہلاک ، ساتھی فرار، ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل نفری کے ہمراہ واردات کی نیت سے چھپے ملزمان کی اطلاع پا کر پل قسمانی پہنچے تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی ،  ہلاک خطرناک اغواء کار ڈاکو کی شناخت اسلم ملک کے نام سے ہوئی، جو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی ،بھتہ خوری اور شہریوں سے لوٹ مار کے مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔  ہلاک اغواء کار کے قبضہ  سے کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں ،  ہلاک اغواء کار کے فرار  ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ۔ ہلاک ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ڈی پی او  نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

Leave A Comment

Advertisement