تازہ ترین

پولیس نے اپنی عدالت لگانے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے ، ملزمان نے سابقہ رشتوں کی تنازعہ کو جواز بنا کر راستہ روک کر دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ مقدمہ درج ۔ چک 147 پی کے رہائشی محمد طارق نے ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد کو تحریری درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ نوکری کے سلسلہ میں جا رہا کہ ملزمان اکبر ، غلام نبی وغیرہ نے راستہ روک کر ڈنڈوں ،سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل کا بھی نقصان کیا جس پر ایس ایچ او محمد یونس عباسی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

Leave A Comment

Advertisement