رحیم یارخان : نلکے کابورکرنے کے دوران پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا‘ 2مزدور کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک
نلکے کابورکرنے کے دوران پائپ 11ہزاروولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا‘ مزدوری کرنیوالے2مزدور کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک‘ کچہ بھٹہ بستی پیرعادل شاہ کارہائشی28سالہ اللہ بخش اورچوک سویترا کارہائشی35سالہ اللہ جیوایاچک18این پی میں نلکے کے بورپرکام کررہے تھے کہ نلکے کے بورسے پائپ نکالتے ہوئے لوہے کاپائپ 11ہزاروولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکراگیاکرنٹ لگنے کے نتیجہ میں 28سالہ اللہ بخش اور35سالہ اللہ جیوایا موقع پرہی دم توڑگئے‘ ریسکیو عملہ نے موقع پرپہنچ کردونوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔
Leave A Comment