تازہ ترین

دربارکی زیارت سے واپس آنے کے دوران اغواء ہونے والے دو مغویوں کی رہائی کے عوض اغواء کاروں نے ورثاء سے80لاکھ روپے مالیت کاتاوان طلب کرلیا‘ غریب لوگ ہیں اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے‘ وزیراعظم‘ وزیراعلی پنجاب‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہمارے بچوں کوبازیاب کروائیں‘ مغوی علی اصغرکی والدہ والد کی میڈیاسے گفتگو‘پولیس نے اغواء کی اس واردات کے تیسرے مغوی حساس ادارے کے ملازم کوبازیاب کرلیاتھا‘ موضع دینوں شاہ‘قسمانی کے رہائشی مغوی علی اصغرکے والد اکرم گجراوروالدہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دربار کی زیارت سے واپس آنے کے دوران کچہ کے اغواء کاروں نے اسی علاقہ کے رہائشی امان اللہ‘ اس کے بیٹے علی اصغر اورقربان کو اغواء کرلیاتھا پولیس نے حساس ادارے کے ملازم امان اللہ کوچند روزقبل بازیاب کیا تھاتاہم علی اصغراورقربان کی بازیابی کیلئے پولیس ان کی مدد نہ کررہی ہے جبکہ اغواء کاروں کی جانب سے دونوں مغویوں کی رہائی کے عوض80لاکھ روپے مالیت کاتاوان طلب کیاجارہاہے جبکہ وہ انتہائی غریب ہیں جواتنی بڑی رقم کی ادائیگی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے مغوی کے والدین نے وزیراعظم پاکستان‘ وزیراعلی پنجاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے اپیل کی کہ امان اللہ کی طرح ان کے بچوں کوبھی بازیاب کیاجائے۔

Leave A Comment

Advertisement