رحیم یار خان : موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں اور پولیس میں مبینہ مقابلہ‘ ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑاگیا‘ ساتھی فرار‘
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ )اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں اور پولیس میں مبینہ مقابلہ‘ ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑاگیا‘ ساتھی فرار‘ پولیس نے پسٹل‘ راؤند برآمد کرلئے‘ زخمی حالت میں پکڑاگیا ڈاکو چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم مسلح ڈاکوشادمان ٹاؤن کے قریب راہگیرسے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے کہ اسی دوران ناکہ بندی پر موجود پولیس اہلکاروں نے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کا تعاقب کیاتو ڈاکوؤں نے جان سے مارنے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں لودھراں کا رہائشی ملزم محمدبلال زخمی حالت میں پکڑا گیا جس سے پولیس نے پسٹل 30بور اورراؤند برآمد کرلئے جسے پولیس کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گرفتار اورفرار ڈاکوؤں کے خلاف سب انسپکٹر فاروق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوٹ سبزل کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم بلال موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھاجبکہ ساتھی غلام یٰسین زخمی حالت میں پکڑاگیا تھا۔