تازہ ترین

عیدٹرومروپر ٹریفک کے مختلف حادثات‘دوکمسن بچوں سمیت 10جاں بحق‘دوکمسن بچوں سمیت 6شدید زخمی‘طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ حالت تشویشناک۔

پہلاحادثہ بستی گل شیر لال آرائیں کے رہائشی 12سالہ محمداحمد‘ 13سالہ مسوخان‘ 12سالہ عباس اور 11سالہ راشد کے ساتھ پیش آیا۔ یہ کمسن موٹرسائیکل سوار عیدالاضحی کے روز انتہائی تیزرفتاری سے اپنی اپنی موٹرسائیکلیں نمبری RNL 1395 اور RNO 8028چلا رہے تھے کہ بے قابوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 12سالہ احمد اور 13سالہ مسوخان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12سالہ عباس اور 11سالہ راشد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسرا حادثہ ستھراپنجاب سکیم کے ملازم 60شبیرمسیح کے ساتھ پیش آیا جوستھراپنجاب سکیم کا کچرے سے بھرے رکشے پر تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ رکشہ بے قابوہوکر بجلی کے پول سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں شبیرمسیح زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا۔

تیسرا حادثہ رحیم یارخان کی رہائشی 60سالہ ثریا بی بی کے ساتھ پیش آیا جواپنے اہل خانہ کے ہمراہ لیاقت پور میں رشتہ داروں سے ملنے کیلئے جارہی تھی کہ اچانک چادر رکشہ کی چین میں پھنس جانے کے باعث ثریا بی بی سرکے بل سڑک پر جاگری اور زخمی کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔

چوتھا حادثہ ایف ایف سی چوک کے رہائشی 18سالہ انصارظفر اور 22سالہ مجیدعلی کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل نمبری AJC 2137 پر انتہائی تیزرفتاری سے جارہے تھے کہ پٹرول لیک ہونے کے باعث اچانک بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں انصار اور مجید جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اسی طرح خانپور کا رہائشی 30سالہ اصغر علی‘ صادق آباد کا رہائشی 14سالہ عبدالہادی‘ چک 52پی کا رہائشی 22سالہ ابرار‘ صادق آباد کا ہی رہائشی 26سالہ کاشف‘ ترنڈہ محمدپناہ کا رہائشی 36سالہ اللہ وسایا اورکشمور سندھ کا رہائشی 63سالہ حضور بخش کو حادثات میں زخمی ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں حادثات میں زخمی ہونیوالے یہ افراد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے۔

Leave A Comment

Advertisement