رحیم یارخان : پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
تھانہ کوٹسمابہ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ناجائز اسلحہ برآمد۔ تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے دوران گشت و پڑتال جرائم ناکہ بندی کر رکھی تھی اسی دوران نامعلوم مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو چیکینگ کی خاطر روکنا چاہا تو ملزمان نے ناکہ بندی توڑتے ہوئے پولیس پارٹی پر پر فائرنگ کردی پولیس پارٹٰی نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے حق حفاظت اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ تھمنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک کس نامعلوم الاسم ڈاکو کی نعش اور پاس موجود اسلحہ قبضہ میں لے لیا، ہلاک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا جس کی سرے دست شناخت نہ ہو سکی پولیس حسب ضابطہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او نے پولیس پارٹی کو فوری رسپانس اور کارروائی پر شاباش دی ہے۔
Leave A Comment