حیم یارخان: کچہ کے مسلح ڈاکوؤں کی سندھ پنجاب بارڈرایریاانٹرچینج کے نزدیک لوٹ مار‘ کارپرفائرنگ‘ کارسوارجاں بحق‘
کچہ کے مسلح ڈاکوؤں کی سندھ پنجاب بارڈرایریاانٹرچینج کے نزدیک لوٹ مار‘ کارپرفائرنگ‘ اہل خانہ کے ہمراہ جانے والاکارسوارجاں بحق‘ اہلخانہ مجعزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ ڈاکوسڑک پرپتھرڈال کرلوٹ مارکرتے رہے۔ بستی سدران کارہائشی محمدعابداپنے اہل خانہ کے ہمراہ کارپرسندھ جارہاتھا کہ مریدشاخ گڈولنک روڈ انٹرچینج کے نزدیک کچہ کے درجن بھرڈاکوسڑک پرپتھرڈال کر لوٹ مارمیں مصروف تھے کہ اسی دوران کارسوارعابدکوروکنے کی کوشش کی تاہم کارنہ روکنے پرڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کیلئے عابدکی کارپراندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عابدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی ماراگیا‘ جبکہ کارمیں موجوداہل خانہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ اطلاع ملنے پرتھانہ کھمبڑاپولیس کی بھاری نفری کے موقع پرپہنچ جانے پرڈاکوفرارہوگئے۔ فائرنگ سے مارے جانے والے محمدعابدکی نعش آبائی علاقہ بستی سدران منتقل کردی گئی جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔