ہمارے حکمرانوں نے پاکستان کو تعلیمی میدان میں بھی ایک تحربہ گاہ بنا رکھا ہے : پروفیسر رفیق احمد لغاری ایڈووکیٹ
رحیم یارخان:محقق و دانشور پروفیسر رفیق احمد لغاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے پاکستان کو تعلیمی میدان میں بھی ایک تحربہ گاہ بنا رکھا ہے۔ اب ایل ایل بی چار سالہ پروگرام کے ذریعے ہمارے تعلیمی نظام میں بھی ایک نیا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے علی لاء کالج میں اقامت دین فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ذہین و فطین افراد سرکاری خرچہ پر امریکہ و برطانیہ جاتے ہیں اور وہاں کی چمک دھمک سے متاثر ہو کر کبھی امریکہ پسند،کبھی برطانیہ پسند جدھر کا ماحول راس آیا فائدہ پہچا اسے آ کر نافذالعمل قرار دے دیتے ہیں۔کبھی ایم فل،کبھی ایم ایس سی کی طرح ایل ایل بی،کبھی دوسالہ،کبھی تین سالہ،کبھی پانچ سالہ اور اب چار سالہ یہ سب کچھ مفاد پرست اپنے اپنے مفاد میں کرتے ہیں۔ اس میں جہاں اساتذہ، علماء اور محب وطن پاکستانیوں کا قصور ہے، وہاں سب سے بڑا قصور ہم وکلاء کا ہے۔ ہم ایک مضبوط طاقت کے ہوتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کے شکنجوں میں جکڑے ہوئے ہیں اور انھوں نے صرف اور صرف ہمیں اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا اور کر رہے ہیں اور ہم ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ کاش ہم سیاسی گروہوں سے نکل کر اپس میں متحد ہو جائیں اور قانون کی طاقت اور اواز بن جائیں، پھر اپنی طاقت کے ذریعے قیام پاکستان کے نظریہ کو نافذالعمل کرائیں۔ کرپشن اور پروٹوکول کلجر کا خاتمہ کرائیں۔ پھر دیکھیں کہ کیسے پاکستان سپر پاور بنے گا اور ہماری اپنی معدنیات کی بدولت ہماری نسلیں امن سکون و خوشحالی سے ہم کنار جائیں گی اور ہماری قرضوں کی لعنت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
Leave A Comment