رحیم یارخان: بیماری‘ بیروزگاری اورگھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر2افراد نےخودکشی کرلی
بیماری‘ بیروزگاری اورگھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر2افراد نے گلے میں پھنداڈال کرایک نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ اقدام خودکشی کاپہلاواقعہ عیسی کالونی میں پیش آیاجہاں 30سالہ حافظ محمد دانیال جوکہ عرصہ دوتین سال سے بیمارتھا نے بیماری سے تنگ آکرگلے میں پھندا ڈال کرپنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی .
خودکشی کادوسراواقعہ پِبلک کالونی میں پیش آیا جہاں 45سالہ محنت کش محمدنذیرنے جس نے روزگارکیلئے آرا مشین لگارکھی تھی بہتر روزگارنہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا ڈال کرگارڈرکے ساتھ لٹک کرخودکشی کرلی.
خودکشی کاتیسراواقعہ بستی ڈنگرصادق آباد میں پیش آیاجہاں 35سالہ خورشیداجمل نے گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے تنگ آکرزہریلی گولیاں کھالی جسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 35سالہ خورشیداجمل جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا۔
Leave A Comment