تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈسیفٹی ٹیم کا ملاوٹی اور زائدالمیعاد خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری‘ کریانہ سٹوروں سے 62کلوگرام ملاوٹی مصالحہ جات‘ 52کلوگرام زائدالمعیاداشیاءخورونش‘5کلوگرام ممنوعہ چائنانمک برآمد‘ تلف کرنے کے بعد مالکان کو 80ہزارسے زائدمالیت کے جرمانے عائد‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ظاہرپیر‘ ترنڈہ محمدپناہ‘ آباد پور کے علاقوں مےں نشاندہی پر5کریانہ سٹوروں پرچھاپے مارکرانسپکشن کے دوران 62کلوگرام ملاوٹی مصالحہ جات‘ 52کلوگرام زائدالمعیاداشیاءخورونش‘5کلوگرام ممنوعہ چائنانمک برآمدکرکے تلف کرنے کے بعد مالکان کو80ہزارروپے سے زائدمالیت کے جرمانے عائد کیئے اس موقع پرپنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان نے کہاکہ غیرمعیاری ملاوٹی اشیاءخورونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہےں برتی جائے گئی‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کابلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement