رحیم یارخان:چولستانی علاقہ میں شکارکھیلنے والے شکاریوں کی روکے جانےپر اندھادھندفائرنگ‘ اہلکارزخمی
پابندی کے باوجودچولستانی علاقہ میں چنکارا ہرن کاشکارکھیلنے والے شکاریوں کی اسسٹنٹ چیف وارڈن جنگلی حیات سمیت عملہ پر جان سے ماردینے کیلئے اندھادھندفائرنگ‘ اہلکارزخمی‘ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا‘حملہ آورشکاری فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب‘ پولیس نے سینئروائلڈلائف رینجر کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا‘ فرارہونے والے شکاریوں کی تلاش شروع ‘ سینئروائلڈلائف رینجر نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ چولستانی علاقہ میں چیف وائلڈلائف رینجر‘ اہلکاروں کے ہمراہ تحفظ جنگلی حیات کیلئے گشت پرموجودتھا کہ ٹوبہ تھارولہ کے علاقہ میں ریوڈالہ پرسوار جس میں 7کس شکاریوں کوغیرقانونی چنکارا ہرن کاشکار بذریعہ 12بورکرتے دیکھا تو غیرقانونی عمل کوروکنے کی کوشش کی توشکاری طاہرعبدالرشیدجوکہ 158DNBکی رہائشی تھا نے جان سے ماردینے کیلئے اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف ریجن اوردیگرعملہ پرفائرنگ شروع کردی جس سے سرکاری گاڑی کوبری طرح نقصان پہنچااوراہلکار محمدصفدر زخمی ہوگیا‘ اسی دوران دیگرملزمان عمران‘ 5کس نامعلوم جن کوسامنے آنے پرشناخت کرسکتاہوں نے گاڑی روک کرجان سے ماردینے کیلئے شدید فائرنگ کی اورفائرنگ کرتے ہوئے عظے والا کی جانب فرارہوگئے‘ پولیس نے سینئروائلڈلائف رینجرکی مدعیت میں اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment