مٹی سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی 21سالہ ڈرائیور پر الٹ گئی‘ ملبے تلے دب کر جاں بحق
جیک ٹھیک کرتے ہوئے مٹی سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی 21سالہ ڈرائیور پر الٹ گئی ملبے تلے دب کر جاں بحق ۔ جن پور کا رہائشی ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور 21سالہ روز خان گذشتہ روز ٹریکٹرٹرالی پر مٹی لوڈ کرکے ٹھل حمزہ گیا جہاں لوڈ ٹریکٹرٹرالی زمین میں دھنس جانے کے باعث جیک لگا کر نکالنے کی کوشش کررہاتھا کہ مٹی لوڈ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور روز خان پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں روز خان مٹی تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیوعملہ نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونیوالے روز خان کی نعش ملبے سے نکال کر تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔
Leave A Comment