سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔
Leave A Comment