کراچی: کالعدم تنظیم کیلئے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار
اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کی شناخت آزاد خان کے نام سے ہوئی ہے جو پہلے خیبر پختونخوا (کے پی کے) کا مفرور تھا اور واٹر ٹینکر چلانے کے بہانے کراچی میں فیکٹری مالکان سے بھتہ وصول کر رہا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے فیکٹری مالکان سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ بھتے کی وصولی کے دوران ملزم نے بھتے کی پرچی کے ساتھ گولیاں بھی بھیجی تھیں جو اس کی شدت اور خطرناک اقدامات کی نشاندہی کرتی ہے۔ ملزم کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے مختلف فیکٹریوں کی معلومات حاصل کرتا تھا اور اسی ذریعے بھتہ مافیا کی سرگرمیاں جاری رکھتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Leave A Comment