تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

 پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 19 سالہ سراج اور 23 سالہ سدیس کے نام سے کی گئی جبکہ سراج کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پاک کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 بلدیہ مواچھ موڑ نیازی محلہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement