جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم
جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں کےدرمیان تصادم ہو گیا۔ جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق پولیس اور رینجرز کی نفری نے صورتحال کو قابو کرلیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد اور فائرنگ میں ملوث افراد کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا ہے، تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔