تازہ ترین

کراچی کے علاقے رسالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی جماعت کے کارکنوں اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ سیکیورٹی فورس کے جوان کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث ہے۔ملزم 2014ء میں ایران کے راستے ترکیہ فرار ہوا اور 2019ء میں وطن پہنچا تھا۔گرفتار ملزم محمد رزاق سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement