کراچی میں بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب، 18 ملزمان گرفتار
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بےنقاب کر دیا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، حساس ادارے اور رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر سرگرم آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی بخش علی گوٹھ، اسکاؤٹ کالونی میں کی گئی، جہاں سے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جعلی کویتی پولیس یونیفارم، جعلی دستاویزات اور جدید ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے۔حکام کے مطابق یہ گروہ جعلی موبائل ایپلیکیشنز اور انعامی اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو جھانسہ دیتا تھا، جبکہ خود کو غیر ملکی حکام ظاہر کر کے متاثرین کو خوفزدہ کر کے رقم بٹوری جاتی تھی۔ اس دھوکہ دہی میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم عبدالغفار کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
Leave A Comment