عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 3345 ڈالر ہوگئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہوگئی پر آگیا۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اور فی اونس نرخ میں 61 ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
Leave A Comment