کراچی میں آج پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد 6 روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ آج صبح بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرکی جانب سے لانڈھی فالٹ لائن آئندہ چند روز تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Leave A Comment