پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 4332 پوائنٹ بلند
ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4332 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 499 پر پہنچ گیا ہے۔
امریکا کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا، جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔
ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان اختیار کیا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 3855 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment