تازہ ترین

اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کاروائیوں کےدوران نائجیرین باشندے اورخاتون سمیت 14 ملزمان گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کےاطراف کاروائیوں میں 1 کروڑ49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 76.38 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔

سیالکوٹ میں کالج کےقریب خاتون سمیت موٹرسائیکل سوار2ملزمان سے 60گرام ہیروئن اور300 گرام آئس برآمد، کہوٹہ روڈاسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کےقبضےسے100گرام کوکین پکڑی گئی، گرفتارملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعترافکر لیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربحرین سے آنے والے نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے720 گرام کوکین بھرے 40کیپسول برآمد، زیرو پوائنٹ ہائی وے کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 54 کلو چرس برآمد، 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے۔اسلام آباد میں کھنہ پل کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 4.8 کلو چرس پکڑی گئی، رنگ روڈ، پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو چرس ملی، راوی ٹول پلازہ لاہورکےقریب گاڑی سے3 کلو چرس اور5 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان پکڑ لیے۔کھنہ پل اسلام آباد کےقریب موٹرسائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد، ٹونمی موڑ ڈی جی خان کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے کہا کہ گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement