تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں 100 انڈیکس میں 1000پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 23 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ معاشی اشاریوں میں بہتری اور بجٹ کے بعد کی مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مالیاتی اداروں، بینکنگ اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے انڈیکس کو سہارا ملا۔ سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں استحکام اور بتدریج بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement