کراچی، قائدآباد سے جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
قائدآباد سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ اور جعلی کارڈ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ قائدآباد پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی اہلکار اسلحہ اور جعلی کارڈز سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم علاقے میں خود کو پولیس کا اہلکار ظاہر کرتا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت سید زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم لوگوں کودھوکہ دیتا اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل، 29 راؤنڈز، 5 جعلی پولیس کارڈز برآمد کرلئے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحے کو فرانزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔