تازہ ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 283.72 روپے سے کم ہو کر 283.60 روپے پر آگیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement