تازہ ترین

کراچی ملیر میمن گوٹھ میں دو گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تاجر کے گھر سے پچاس تولہ سونا اور اکیس لاکھ روپے لوٹ لیے گئے،

دوسری واردات میں نو موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں چند روز کے دوران ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ڈاکو دو مختلف محلوں میں وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے۔

پہلی واردات قاضی محلہ میں پیش آئی جہاں آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر دھاوا بول دیا۔ ڈاکو گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر 50 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات بلوچ محلہ میں ہوئی جہاں چھ ڈاکو ایک اور گھر میں داخل ہوئے اور 9موبائل فونز سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دونوں وارداتوں کے مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج کر لیے گئے ہیں تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں نے پولیس سے فوری کارروائی اور سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement