تازہ ترین

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔جیولرز کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں دو دن کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1335 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1144 روپے مہنگاہوگیا، نئی قیمت 3لاکھ 5؛ہزار 212 روپے ہوگئی۔قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر کا اضافے کے بعد فی اونس سونا 3343 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Leave A Comment

Advertisement