سکھر : بھینس چوری کے معاملے پر جھگڑا ، تین افراد قتل
بھینس چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق روہڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند ماہ قبل دونوں فریقین میں صلح ہوگئی تھی، عید کے روز دوبارہ جھگڑا ہوا، بھینس چوری کے معاملے پر گزشتہ سال 13 افراد قتل ہوچکے ہیں۔
Leave A Comment