سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 800روپے کی کمی
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بھاؤ میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز کی کمی کے بعد 3ہزار 327 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
Leave A Comment