تازہ ترین

سیہون میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔سیہون کے علاقے لعل باغ کے قریب ڈاکوؤں نے نوجوان منظور سولنگی سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔نعش سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔مقتول نوجوان منظور کی 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement