حیدرآباد: فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد
حیدرآباد کے سب ڈویژن لطیف آباد میں فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔متوفی کے بیوی اور بچےکراچی میں رہتےتھے، جبکہ وہ فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔ شہری کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔