تازہ ترین

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔کارروائیاں اسلام آباد، مانسہرہ، لاہور، پشاور اور حب میں کی گئیں۔ 9 مختلف کارروائیوں کے دوران 26.437 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 19 کلو 580 گرام چرس، 5 کلو 13 گرام آئس، 864 گرام ہیروئن، 25 گرام کلونازپام بھرے کیپسول، 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز، 500 گرام افیون، 95 گرام آئس بھرا کیپسول برآمد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement