تازہ ترین

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
   کراچی کے علاقے کورنگی میں ویٹا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔موٹر سائیکل سوار کی شناخت 50 سالہ محمد ہاشم کے نام سے کرلی گئی ہے، جاں بحق شخص کی لاش پہلے جناح ہسپتال منتقل کی گئی پھر لاش کو ہسپتال سے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا، متوفی کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement