سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی لیکن آج پھر دگنا اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگیا اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔
Leave A Comment