پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 977 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment