کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ صدر موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔مدعی کے بیان کے مطابق بینک سے رقم نکلوا کر دکان جارہا تھا کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے اور 58 لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔مدعی کے مطابق واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور گارڈن کی طرف فرار ہوئے۔