مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ملک میں رواں ہفتے مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 245 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 925 روپے کم کرکے 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کابھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 378 ڈالر فی اونس ہے۔
Leave A Comment