کراچی: ہاکس بے سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے
ہاکس بے سینڈازپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ ماڑی پورتھانے کے علاقےہاکس بے سینڈازپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کے لیے لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کردیا۔اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لائف گارڈزاورایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔تیسرے نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے،سمندر سے بیہوشی کی حالت میں نکالے جانے والے نوجوان اور ڈوب کرجاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کوقانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیہوشی کی حالت میں لائے جانے والے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او ماڑی پور نے بتایا ڈوب کر جاں حق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی حسن اور بیہوشی کی حالت میں نکالنے جانے والے نوجوان کی شناخت فرحان شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔
Leave A Comment